English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ارجنٹینا کے صدر کی گاڑی پر مشتعل ہجوم کا حملہ

القمر

بیونس آئرس: ارجنٹیناکے صدر البرٹو فرنینڈیز کو پٹاگونیا کے علاقے میں لے جانے والی ایک منی بس پر درجنوں مشتعل مظاہرین نے پتھراؤ کیا اور گاڑی کے کھڑکی کے شیشے توڑ دیئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ارجنٹینا کے جنوبی صوبے چوبٹ میں واقع ایک کمیونٹی سینٹر کے باہر صدر فرنینڈیز کی منی بس کے باہر درجنوں مشتعل ہجوم نے حملہ کردیا۔ مظاہرین نے صدر کی گاڑی پر پھتراؤ کیا، لاتیں ماریں اور گھونسے برسائے جس سے گاڑی کی کھڑکی کے شیشے ٹوٹ گئے۔

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ملک کے صدر جنگل کی آگ سے تباہ ہونے والے علاقے کا دورہ کر رہے تھے جس میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے تاہم یہ احتجاج کان کنی کو دوبارہ شروع کرنے کے منصوبوں کے خلاف تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل ہجوم کمیونٹی سینٹر کے دروازے پر جمع ہیں اور حکومتی اقدامات کیخلاف شدید نعرے بازی کر رہے ہیں۔

واقعے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں صدر فرنینڈیز کا کہنا تھا کہ حملہ آور پُرتشدد ذہنیت کے مالک تھے جن کا نہ تو صوبے چوبوت اور نہ پورے ارجنٹینا میں شاید ہی کوئی حامی ہے۔ دھونس دھمکی سے حکومتی پالیسیاں تبدیل نہیں کرائی جا سکتیں۔

منبع: ایکسپریس نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے