English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قازغستان میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار، 4 افراد ہلاک

نور سلطان: الماٹی میں فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہونے کے باعث 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قازغستان کے شہر الماٹی میں فوجی طیارہ این-26 لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فوجی طیارہ دارالحکومت نور سلطان سے الماٹی پہنچا تھا جہاں لینڈنگ کے وقت جہاز سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا اور رن وے کے بالکل آخر میں جہاز تباہ ہوگیا۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کہ گئی جب کہ حادثے کی وجہ کا بھی تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

قازغستان میں فوجی طیارہ حادثے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے

روسی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ قازغستان کی سرحدی فوج کے زیر استعمال تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں طیارے سے دھواں اُٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے