ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوکیا کا نیا اسمارٹ فون 8 اہریل کو متعارف کرانے کا اعلان

ایچ ایم ڈی گلوبل نے 8 اپریل کو ایک ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس میں نوکیا کا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

کمپنی نے اس حوالے سے کچھ بتایا نہیں بس ایک تصویر جاری کی ہے جس میں ایک شخص کسی جنگل میں کھڑا ہے اور ایک ہیش ٹیگ #LoveTrustKeep دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ کہنا تو مشکل ہے کہ کمپنی کی جانب سے کونسا فون متعارف کرایا جاسکتا ہے مگر یہ نوکیا 10 ہوسکتا ہے، جو نوکیا 8.3 فائیو جی اور نوکیا 9 پیورویو کا جانشین فلیگ شپ فون ہوگا۔

مختلف لیکس میں نوکیا کے ایک نئے فون کی جانب سے اشارہ کیا گیا ہے جس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 775 پراسیسر اور بیک پر 5 کیمرے ہوسکتے ہیں۔

اس کیمرا سیٹ اپ میں ایک کیمرا 108 میگا پکسل سنسر سے لیس ہوگا۔

دوسری جانب کچھ رپورٹس میں کہا گیا کہ نوکیا کی جانب سے نئی جی سیریز کو جلد پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس کا پہلا ماڈل نوکیا جی 10 ہوگا۔

لیکس کے مطابق یہ 5 جی فون ہوگا جس میں وائی فائی 6 ای سپورٹ موجود ہوگی جبکہ یہ مڈ رینج فون ہوگا۔

نوکیا کا ایک اور سستا ترین اسمارٹ فون متعارف - Mobilephones - Dawn News

چونکہ مصدقہ طور پر کچھ کہنا مشکل ہے اور 8 اپریل کو ہی علم ہوسکے گا کہ ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے کونسا فون پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ نوکیا کی جانب سے اکثر نئے فونز فروری میں بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس میں متعارف کرائے جاتے ہیں۔

مگر اس سال کورونا وائرس کی وبا کے باعث اس ایونٹ کا انعقاد نہیں ہوا، جس کے باعث نوکیا کے نئے فونز بھی پیش نہیں کیے جاسکے۔

منبع: ڈان نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں