ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطین: متعصب یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

اسرائیل پولیس کی ہمراہی میں تقریباً 200 متعصب یہودیوں کا گروپ ،مقبوضہ مشرقی القدس  کے قدیم  شہر میں واقع، مسجد اقصی کے صحن میں داخل ہو گیا۔

القدس اسلامی وقوف انتظامیہ کمیٹی کے جاریکردہ تحریری بیان کے مطابق 193 متعصب یہودیوں نے  مسجد اقصیٰ کے جنوب مغربی دروازے المعارب  سے حرم شریف پر دھاوا بول دیا۔

بیان کے مطابق یہودی گروپ کو اسرائیل پولیس کا تحفظ حاصل تھا۔ گروپ حرم شریف میں گھوما پھرا اور اس کے بعد مقام مقدسہ سے نکل گیا۔

واضح رہے کہ متعصب یہودیوں کے صبح اور دوپہر کے وقت مسجد اقصیٰ پر اس نوعیت کے دھاوے  علاقے میں کشیدگی میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں