English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈیرن سیمی اورہاشم آملہ آج نوجوان کرکٹرز کو کوچنگ ٹپس دیں گے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پشاور زلمی ہیڈکوچ ڈیرن سیمی اور مینٹور ہاشم آملہ آج اسلام آباد میں نوجوان کرکٹرز کو کوچنگ ٹپس دیں گے۔ایم جی زلمی کیمپ کا فائنل مرحلہ آج اسلام آباد میں ہوگا ، ملک کے 10 شہروں میں ٹرائلزکے بعد شارٹ لسٹ کیے گئے کرکٹرز ورلڈ کلاس کرکٹرز سے کوچنگ حاصل کریں گے ،ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ کیساتھ پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم ، کپتان وہاب ریاض ، کامران اکمل اور عمید آصف بھی موجود ہوں گے۔ پشاور، جمرود، سوات، لاہور، صوابی وزیرستان باڑہ کوئٹہ، خضدار گوادر اور تربت میں ایم جی زلمی کیمپ اور ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے