English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب کا مسلسل دوسرے سال بھی غیرملکی عازمین حج پر پابندی لگانے پر غور

عالمی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سعودی عرب نے مسلسل دوسرے سال بھی حج کے سلسلے میں غیرملکی زائرین کی آمد پر پابندی عائد کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اس معاملے سے باخبر دو ذرائع نے بتایا کہ پابندی کے حوالے سے مشاورت ہو چکی ہے لیکن اس پر عملدرآمد کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اس وبا سے قبل سالانہ 25 لاکھ افراد حج کے مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے مکہ اور مدینہ کا رخ کرتے تھے جبکہ پورا سال عمرے کی ادائیگی بھی جاری رہتی تھی جس کی بدولت سعودی کی معیشت کو سالانہ 12 ارب ڈالر کا فائدہ ہوتا تھا۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے معاشی اصلاحات کے منصوبوں کے ایک حصے کے طور پر سعودی عرب 2020 تک عمرہ اور حجاج زائرین کی تعداد بالترتیب ڈیڑھ کروڑ اور 50 لاکھ تک پہنچانے کے لیے پرعزم تھا اور 2030 تک عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کی تعداد 3 کروڑ تک پہنچانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جبکہ 2030 تک صرف حج سے حاصل ہونے والی آمدن 13.32 ارب ڈالر تک پہنچانے کو ہدف بنایا گیا تھا۔

حج کے حوالے سے پیشرفت سے باخبر دو ذرائع نے بتایا کہ حکام نے بیرون ملک مقیم زائرین کی میزبانی کا منصوبہ بنایا تھا جس کو اب منسوخ کردیا گیا ہے، صرف ان مقامی عازمین کو ہی اجازت دی جائے گی جنہیں ویکسین لگی ہے یا جو حج سے کم از کم چھ ماہ قبل وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

ایک ذرائع نے بتایا کہ شرکا کی عمر پر بھی پابندیوں کا اطلاق ہو گا۔

ایک دوسرے ذریعے نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ منصوبہ بنایا گیا تھا کہ بیرون ملک سے کچھ عازمین کو حج کی اجازت دی جائے گی لیکن ویکسین کی اقسام، ان کی افادیت اور وائرس کی نئی اقسام منظر عام پر آنے کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیوں نے حکام کو اپنے فیصلے پر غور کرنے پر مجبور کردیا۔

سرکاری میڈیا آفس سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے تبصرے سے گریز کیا۔

گزشتہ سال حج کے لیے غیرملکی زائرین کی سعودی عرب آمد پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور مملکت کی جدید تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا تھا اور سعودی عرب کے شہریوں اور چند مقامی افراد کو حج کی اجازت دی گئی تھی۔

عالمی سطح پر 35 ممالک میں کووڈ-19 کے انفیکشن اب بھی بڑھ رہے ہیں اور ابھی تک کم از کم 15 کروڑ 35 لاکھ 8 ہزار افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں اور 33لاکھ 51 ہزار سے زائد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

بھارت میں اس وقت دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات رپورٹ ہو رہی ہیں اور ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا میں ہونے والی چار اموات میں سے ایک موت بھارت میں ہوتی ہے۔

دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عازمین وائرس کی منتقلی کا گڑھ بن سکتی ہے اور ماضی میں کچھ نمازی اور عازمین سانس اور دیگر بیماریوں کے ساتھ اپنے ملک واپس لوٹے تھے۔

رواں سال فروری میں سعودی حکومت نے نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سفارت کاروں، سعودی شہریوں، طبی ماہرین اور ان کے اہل خانہ کے سوا 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کے مملکت میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔

یہ پابندی اب بھی برقرار ہے اور جن ممالک کے عوام پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں متحدہ عرب امارات، جرمنی ، امریکا، برطانیہ، جنوبی افریقہ، فرانس، مصر، لبنان، ہندوستان اور پاکستان شامل ہیں۔

سعودی عرب میں عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

ریاض: سعودی عرب میں عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، سعودی وزارت افرادی قوت کے مطابق سرکاری اداروں میں 6 سے 17 مئی عید کی تعطیلات ہوں گی۔

سعودی وزارت افرادی قوت کے مطابق نجی سیکٹرمیں عید تعطیلات 12 سے 15 مئی تک ہوں گی۔

علاوہ ازیں سعودی حکام کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کی نمازکے لیے مساجد کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے، کورونا ایس او پیز کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مقامات پر عید کی نماز ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سعودی وزارت اسلامی امور کے مطابق نمازعید طلوع آفتاب کے 15 منٹ بعد شروع کی جائے گی، چھوٹی بڑی تمام مساجد میں کورونا وبا سے بچاؤ کے انتظامات کیے جائیں گے اور نمازی اپنے ساتھ ماسک اور جا نماز لائیں گے۔

مکہ المکرمہ کی آسمان کی بلندیوں سے لی گئیں خوبصورت تصاویرجاری

گذشتہ روزمسجد الحرام میں مقام ابراہیم کی نایاب تصاویرسامنے آئی تھیں جب کہ اس سے قبل حجراسود کی تصاویر بھی جاری کی گئی تھیں۔

حرمین شریفین کے انتظامی امورنے مکہ المکرمہ کی آسمان کی بلندیوں سے لی گئیں خوبصورت تصاویرجاری کردیں۔

حرمین شریفین کے انتظامی امورکے ذمہ دارادارے نے آسمان کی بلندیوں سے لی گئیں خوبصورت تصاویرجاری کردیں جوانتہائی حسین ہیں۔

بلندی سے لی گئیں تصاویرمیں مقدس مقام کا مکمل نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں۔ ادارہ امورحرمین شریفین کے شعبے انجینئرنگ اسٹیڈیزومنصوبہ بندی کے اشتراک سے مسجد الحرام کے مختلف مقامات کی عکس بندی انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی سے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روزمسجد الحرام میں مقام ابراہیم کی نایاب تصاویرسامنے آئی تھیں جب کہ اس سے قبل حجراسود کی تصاویر بھی جاری کی گئی تھیں۔

منبع: ڈان نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے