ریالٹی شو ’ لونگ ود دی ایج‘ کے میزبان اور اپنے دلچسپ خیالات اور بیانات سے خبروں میں سرگرم رہنے والے شوبز کردار ’وقار ذکا‘ نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کرپٹو کرنسی کے ذریعے ملک کا سارا قرضہ اتار سکتے ہیں مگر اس کے لئے شرط یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان اقتدار چھوڑ کر ان کے حوالے کر دیں۔
I can pay off PAK debt using crypto but the condition is @ImranKhanPTI should step down and let me run the country if not then Pakistanis should demand what solution respectable , olive plantation, tourism , anti corruption lovers IK has. I challenge all Politican koi idea hai
— Waqar Zaka (@ZakaWaqar) May 4, 2021
اسی ٹویٹ میں انہوں نے حکومتی جماعت تحریک انصاف کے سپورٹرز سے بھی مدد مانگ لی علاوہ ازیں انہوں نے تمام جماعتوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اس حل کے علاوہ ان کے پاس کوئی متبادل ہے تو پیش کریں۔
تاہم ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔ ٹوئٹر صارفین نے ان کی اس ٹویٹ پر رائے دیتے ہوئے اسے انتہائی مضحکہ خیز حل قرار دیا ہے تاہم چند ایک لوگوں نے ان کی رائے سے اتفاق کیا جن کے بارے کہا جارہا ہے کہ وہ تمام پیڈ ٹرولز ہیں یا میٹرک اور انٹر کے طلبہ ہیں جن کے امتحانات کو ملتوی کرنے میں وقار ذکا نے انکی مہم میں حصہ لیا تھا۔
We will prefer living in a default Pakistan with Imran Khan at the helm than a Debt free Pakistan with you as the Prime Minister dude! https://t.co/FimI8h8AGN
— Omair Alavi (@omair78) May 4, 2021
ٹوئٹر صارف عمیر الاوی نے لکھا کہ آپ کے بطور وزیراعظم قرضہ فری پاکستان میں رہنے کی بجائے وہ عمران خان کے ایک ڈیفالٹ پاکستان میں رہنا پسند کریں گے۔
Twitter was so boring today, phir waqar zaka ne joke suna dia😂
"Let me run the country” was my fav part 😂😂 https://t.co/W7lJGpgVSm— سحر (@IqSehrish) May 4, 2021
ایک اور ٹوئٹر صارف سحر نے لکھا کہ آج ٹوئٹر بہت زیادہ بورنگ تھا پھر وقار ذکا نے لطیفہ سنا دیا۔ ’مجھے ملک چلانے دیں‘ میرا فیورٹ پارٹ تھا۔
I want this level of confidence in my life. https://t.co/SlCaiaMQCc
— CervezaGomezPK (@CervezaGomezPK) May 4, 2021
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے وقار ذکا کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اس طرح کی خود اعتمادی چاہیئے۔
Joined waqar’s group in January with 500usd and now my portfolio is at 2000usd. Waqar bhai is providing an earning opportunity to youth. Please listen to him and take him serious @ImranKhanPTI#waqarzaka #imrankhanPTI#imrankhanPTI #waqarzaka @ImranKhanPTI @ZakaWaqar@cz_binance pic.twitter.com/k3Jr8TyY7z
— Muhammad rafique (@Rafiquenizami) May 5, 2021
ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ انہوں نے وقار ذکا کے ساتھ کرپٹو کا کام 500 امریکی ڈالرز سے شروع کیا جو اب 2000 ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ صارف وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ وقار بھائی کو ’سیریس‘ لیا جائے۔
یاد رہے کہ وقار ذکا نے سال کے آغاز میں الیکشن کمیشن میں اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کے لئے درخواست جمع کروائی۔ اطلاعات کے مطابق اس پارٹی کا نام ’ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان‘ رکھا گیا ہے اور اس کے بانی اور چئیرمین وقار ذکا ہیں۔
![]()
