English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی آر ٹی ریڈیو کے 94 سال،مختلف تقریبات کا آن لائن انعقاد

القمر

ترکی میں ریڈیو نشریات کی 94 سالگرہ  اور یوم ریڈیو  کو ٹی آر ٹی  اپنی نشریات کے ذریعے منائے گا۔

 آن لائن منعقد ہونے والی تقریبات میں مقامی و غیر ملکی نشریات کے علاوہ سامعین اور ریڈیو نشریات کے دلدادہ افراد کو ملاقات کا موقع ملے گا۔

 علاوہ ازیں، سامعین متعدد ورک شاپس  میں حصہ لینے سمیت  خصوصی طو رپر منائے جانے والے  ہفتہ ریڈیو ٹی آر ٹی میں اپنے نظریات و خیالات کا اظہار  کر سکیں گے۔

ٹی آر ٹی  FM کی  خصوصی نشریات میں بھی سامعین اپنی آرا اور تجاویز  سے  بہرہ ور کریں گے اس  کے علاوہ  آج کے دن  تمام ریڈیو نشریات سے وابستہ ملازمین ایک کھلے فورم میں بھی شریک ہو سکیں گے۔

ٹی آر ٹی کے تمام ریڈیو چینلز  خدامت عامہ کے اصول اور خدمت کی اساس کے مد نظر سامعین سے رابطے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ٹی آر ٹی مختلف فارمیٹس پر سولہ قومی اور علاقائی چینلز  اور انٹرنیٹ سمیت مواصلاتی سیاروں کے ذریعے  ترکی کی صدا دنیا میں بلند کر رہے ہیں۔

 

 

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے