AstraZeneca
کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کوویکس کے تحت برطانوی ویکسین ایسٹرا زینیکا کی پہلی کھیپ ہفتے کے روز پاکستان پہنچ جائے گی۔
وفاقی وزارت صحت کے حکام کا بتانا ہے کہ برطانوی ویکسین ایسٹرا زینیکا کی پہلی کھیپ 12 لاکھ 38 ہزار خوراکوں پر مشتمل ہے جوکہ جنوبی کوریا سے قطر ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے گی۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کے ساتھ 12 لاکھ 38 ہزار سرنجیں بھی مہیا کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اگلے مہینے ایسٹرا زینیکا ویکسین کی 12 لاکھ 38 ہزار ڈوزز پر مشتمل دوسری کھیپ بھی پاکستان پہنچ جائے گی۔
واضح رہے کہ کوویکس کے تحت پاکستان کو ایسٹرا زینیکا ویکسین کی 25 لاکھ سے زائد خوراکیں مارچ میں ملنی تھیں مگر ہندوستان نے سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا، جہاں یہ ویکسین تیار ہو رہی ہے، کو پاکستان کو ویکسین سپلائی کرنے سے روک دیا تھا۔
حکام کے مطابق پاکستان میں اب تک 30 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے اور زیادہ تر لوگوں کو تین مختلف چینی ویکسینز لگائی گئی ہیں جبکہ پاکستان میں 50 ہزار لوگوں کو غیر سرکاری طور پر روسی ویکسین اسپوٹنک بھی لگائی جا چکی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood – Chief Editor at GeoURDU.com
عید کے دنوں میں سی ویو اور ہاکس بے بند رکھنے کا فیصلہ
آئی ایم ایف کی ہدایت پر عمران خان نے روپے کی قدر گرا کر بدترین فیصلہ کیا، بلاول بھٹو

