ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بشریٰ انصاری کی بہن اور معروف اداکارہ سنبل شاہد کورونا سے انتقال کر گئیں

Sanbal Shahid

Sanbal Shahid

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) گزشتہ ایک ماہ سے عالمی وبا کورونا کا مقابلہ کرنے والی پاکستان کی نامور اداکارہ سنبل شاہد انتقال کر گئیں۔

بشریٰ انصاری نے اپنی بہن کے انتقال کی افسوسناک خبر سناتے ہوئے بتایا کہ سنبل شاہد کورونا کے باعث لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

سنبل شاہد کو ایک ماہ پہلے کورونا ہوا تھا اور بشریٰ انصاری نے عوام سے اپنی بہن کی صحتیابی کے لیے کئی بار دعاوں کی درخواست بھی کی تھی۔

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ڈیڑھ سال پہلے سنبل شاہد کے بیٹے شیراز کا بھی انتقال ہوگیا تھا، شیراز چترال میں پیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ سنبل شاہد نے جیو کے مقبول ڈراموں ملکہ عالیہ، عشقہ وے میں کام کیا تھا، اس کے علاوہ سنبل شاہد نے جیو کی ڈرامہ سیریل تاکے کی آئیگی بارات میں تاکے کی ماں کا مقبول کردار نبھایا تھا۔

by Majid Khan

Nasir Mehmood – Chief Editor at GeoURDU.com

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں