ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کا یورپی ذرائع ابلاغ کے لئے ردعمل

ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے سوشل میڈیا سے ،نقل مکانی کے موضوع پر، یورپی ذرائع ابلاغ کےخلاف ردعمل کا اظہارکیا ہے۔

جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے یورپی میڈیا کی مہاجرین کے بارے شائع کردہ خبر کے ایک حصے کو جگہ دی ہے۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ "یورپی یونین کے رکن ممالک نے وباء کے دنوں میں سمندری راستے سے آنے والے نقل مکانوں کو پیچھے دھکیلنے کی پالیسی اختیار کئے رکھی جس کے نتیجے میں کم از کم 2 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے” ۔

 خبر کے حوالے سے قالن نے کہا ہے کہ "یورپی ذرائع ابلاغ کی شائع کردہ یہ خبر کبھی بھی ایجنڈے  میں سرفہرست نہیں آئے گی۔ ناحق موت کے منہ میں جاتے انسانوں کے ساتھ انسانیت بھی مرتی  رہے گی”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں