ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات،پاکستانی نژاد صادق خان دوبارہ امیدوار

برطانیہ بھر میں بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے۔

ناظم لندن کے لیے  پاکستانی نژاد صادق خان ایک بار پھر امیدوار ہیں اور لیبر پارٹی کے پلیٹ فارم سے نشست کا دفاع کریں گے، ان کا کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار شان بیلی سے سخت مقابلے کا امکان ہے۔

برطانیہ کی 143 مقامی کونسلوں، 13 براہ راست منتخب  علاقائی ناظمین اور 39 پولیس کمشنرز کے لیے بھی  رائے دہی ہوگی۔

لندن پارلیمان، اسکاٹش اور ویلش پارلیمان کے بھی انتخابات ہوں گے۔

 واضح رہے کہ چار کروڑ اسی لاکھ ووٹر امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

 رائے دہی صبح سات بجے سے رات دس بجے تک جاری رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں