یورپی یونین کمیشن کے شعبہ توسیعی امور کے رکن اولیور ورہیلی اور البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما کی پریس کانفرنس کے دوران پیچھے سے ٹرکش ائیر لائنز کا طیارہ گزرنے سے دلچسپ منظر سامنے آیا۔
اولیور ورہیلی نے دارالحکومت تیرانہ میں یورپی یونین کی طرف سے البانیہ بھیجی گئی ویکسین کی تقریب وصولی میں وزیر اعظم ایڈی راما کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
پریس کانفرنس کے دوران ٹرکش ائیر لائنز THYکے طیارے نے رن وے پر آگے بڑھنا شروع کر دیا۔دونوں لیڈر THY کا نام لے کر مسکرائے۔
یہ مناظر ٹیلی ویژن چینلوں پر لائیو نشر کئے گئے اور ویڈیو ایک مختصر مدت میں متعدد دفعہ سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی۔
ویڈیو کے ساتھ "بالقانی ممالک کے لئے ترکی کی خارجہ پالیسی کو اس سے زیادہ بہتر شکل میں بیان نہیں کیا جا سکتا تھا” کے الفاظ استعمال کئے گئے۔
