لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ نے کہا ہے کہ ترکی سے طے شدہ بحری حدود کے اختیارات پرمبنی معاہدے پر یونان سے اختلاف موجود ہے۔
دبیبہ نے الجزیرہ چینل سے گفتگو کرتےہوئے لیبیا کے بحران کی تازہ صورت حال پر غور کیا۔
انہوں نے کہا کہ ترکی اور لیبیا کے درمیان گزشتہ سال نومبر میں بحری حدود کے اختیارات پرمبنی جو معاہدہ طے ہوا تھا ہم اس پر قائم رہیں گے، اس بابت یونان سے ہمارا اختلاف ضرور ہے لیکن ہم جانتےہیں کہ یہ معاہدہ لیبیائی عوام کے مفاد میں ہوگا۔
