ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں کورونا سے مزید 108 افراد انتقال کر گئے

Pakistan Corona Cases

Pakistan Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 108 افراد وائرس سے انتقال کر گئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46467 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4198 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 108 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.03 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 18537 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 45834 تک پہنچ چکی ہے۔

by Majid Khan

Nasir Mehmood – Chief Editor at GeoURDU.com

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں