ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کو امداد کی پیش کش

کراچی: فیصل ایدھی نے بھارت کو مریضوں کیلئے 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی پیش کش کردی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، اسپتالوں میں سہولیات کی کمی اور آکسیجن کی کمی کے باعث افراد کی اموات پر مشکل وقت میں خیرسگالی کے جذبے کے تحت ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کو امداد کی پیشکش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ایدھی کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات پر دکھ ہے، ہم کورونا وائرس کے ان حالات میں آپ کی مدد کیلئے تیار ہیں اور انسانیت کے ناطے بھارتی عوام کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔فیصل ایدھی نے اپنے خط میں بھارتی وزیر اعظم کو کورونا وائرس کے مریضوں کی نقل و حرکت کے لئے 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی بھی پیش کش کی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اس وقت کورونا وبا کے باعث بدترین صورتحال میں ہے، روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی تعداد میں کورونا کے نئے مریض سامنے آرہے ہیں، کئی ریاستوں میں اسپتالوں میں کورونا متاثرین کے لیے جگہ نہیں جب کہ کئی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی سے مریض جان کی بازی ہار رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں