ریاض: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور دیگر چیلنجز پر غور کیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال سمیت خطے کی صورتحال اور چیلنجز پر بھی غور کیا گیا۔

