English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بائیکاٹ کے باوجود ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع

القمر

سیاسی جماعتوں کے بائیکاٹ کے باوجود الیکشن کمیشن کے عملے نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع کر دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ووٹ دوبارہ گننے کے عمل میں شامل ہونے کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالقادر مندوخیل دوبارہ اندر چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ایل پی سمیت 2 آزاد امیدوار بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل میں موجود ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق 4 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹ گن لیئے گئے ہیں، ان چاروں پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں پایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے