یوم القدس پر مسجد الاقصیٰ اور مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں اسرائیلی فورسز کے تشدد سے 2 فلسطینی شہید جبکہ 205 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق گزشتہ روز مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید اور ایک فلسطینی زخمی ہوا تھا۔
امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس کی صورتِ حال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ، یورپی یونین، اردن اور خلیجی تعاون کونسل نے فلسطینیوں کی ممکنہ بے دخلی پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔
اسرائیل کی سپریم کورٹ پیر کو فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق معاملے کی سماعت کرے گی۔
مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس سے جھڑپ، 163 فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسلمانوں کے قبلہ اوّل مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس جوتوں سمیت داخل ہو گئی جس کے بعد فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان ہونے والے تصادم میں 163 فلسطینی اور 6 اسرائیل پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

تشدد کا سامنا کرنے والے نہتے فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کو جوتے مارے اور کرسیاں پھینکیں اس مڈ بھیڑ میں 200 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ 12 سے زائد زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
فلسطینی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے عبادت کی ادائیگی کے بنیادی حقوق کی سنگین پامالی کی اور نہتے نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نماز کی ادائیگی کے بعد سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا اور توڑ پھوڑ کی جس کے جواب میں آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ اس دوران کئی آفیسرز بری طرح زخمی ہوگئے۔
فلسطینیوں نے اسرائیلی پولیس پر پتھراؤ کیا اور بوتلیں پھینکیں۔
اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کے گولے فائر کیئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی پٹی میں کشیدگی ایک ہفتےسے جاری ہے۔
فلسطینی خاتون کا قبضہ گیر یہودی کے ساتھ جھگڑا

تم میرا گھر چوری کررہے ہو، تم جانتے ہو یہ تمہارا گھر نہیں ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی خاتون نے قبضہ گیر یہودی آباد کار کو آئینہ دکھا دیا، لیکن وہ پھر بھی باز نہ آیا۔
اسرائیلی عدالت نے بھی چھ فلسطینی خاندانوں کو علاقہ بدر کرنے کا حکم دیدیا۔ علاقے میں کئی روز سے صورت حال کشیدہ ہے۔
جبکہ فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز میں جھڑپیں ہوئی ہیں اور 9 فلسطینی مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کئی یورپی ملکوں نے اسرائیل سے غیر قانونی آبادکاری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
منبع: جنگ نیوز
