English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر  صنعت و ٹکنولوجی مصطفی ورانک نے مقامی طور پر تیار کردہ کرونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی

القمر

وزیر  صنعت   و ٹکنولوجی مصطفی ورانک  نے مقامی   طور پر تیار کردہ  ذرات پر مبنی ہے جو نئی قسم کی کورونا وائرس  (وی ایل پی) کی  ویکسین  کی دوسری ڈوز بھی لگوا لی ہے۔

مصطفی ورانک   نے انقرہ آنکولوجی ہسپتال میں سائنسی اور تکنیکی ریسرچ کونسل آف ترکی TÜBİTAK کے چئیرمین کے ہمراہ  دوسری ڈوز لگوائی ہے۔

ویکسین لگوانے کے بعد   مصطفی ورانک  نے اپنے ایک بیان میں  کہا ہے کہ  TÜBİTAK COVID-19 ترکی پلیٹ فارم کی چھتری تلے  تیار کردہ VLP ویکسین کی انسانوں پر آزمائش شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چئیرمین مندال   بھی رضاکرانہ طور پر اپنے آپ کو پیش کرنے والے 38 افراد میں شامل ہیں جن پر مقامی ویکسین لگائی گئی ہے جبکہ مزید 360 رضاکاروں پر اس کی آزمائش کی جائے گی۔

ورانک نے کہا کہ اگر یہ ویکسین کا تجربہ کامیاب رہتا ہے تو اس ویکسین کو بڑے پیمانے پر تیاری کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ "ہم انسانیت کے مفاد کے لئے اپنے تمام کام انجام دے رہے ہیں۔ یقینا ، اگر ہم سال کے اختتام سے قبل اپنی ویکسین حاصل کرسکیں تو ، ہم پوری انسانیت کے ساتھ اس ویکسین کو بانٹنے کے لئے تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے