ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کردیا

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز بڑھنے پر تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔ این سی او سی نے صورتحال کے پیش نظر اور بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کے باعث تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق پہلے تعلیمی ادارے 17 مئی تک بند کئے گئے تھے لیکن اب 23 مئی تک بند رہیں گے۔ تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے سے متعلق اجلاس 18 مئی کو ہوگا جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں