English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہمند میں پانی کی ٹینکی گرنے سے 7 بچے جاں بحق

پشاور: ضلع مہمند میں پانی کی بڑی ٹینکی گرنے سے کھیل کود میں مصروف 7 بچے جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں پانی کی بڑی ٹینکی گر گئی اور ٹینکی گرنے سے کھیل کود میں مصروف 7 بچے جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق واقعہ انبار کے علاقے گمبتے میں پیش آیا، اور جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان تھی، جب کہ واقعے میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا، جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے