ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12روپے 39پیسے کمی

اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر ہے اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12روپے 39 پیسے کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 133 روپے 25 پیسے فی کلومقرر کردی گئی، جب کہ اپریل میں ایل پی جی کی قیمت 145 روپے 64 پیسے فی کلو تھی۔ جس کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلوسلنڈر146 روپے 19 پیسے سستا ہوگیا‎ ‎۔ نئی قیمتوں کا اطلاق مئی 2021 کیلئے ہوگا‎۔

تفصیلات کے مطابق نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کے گھریلوسلنڈرکی نئی قیمت 1572 روپے 40 پیسے مقرر کردی گئی، جب کہ اپریل میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1718 روپے 59 پیسے تھی۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بھی ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 9 پیسے کمی کی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں