ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صومالیہ: دارالحکومت موغا دیشو میں خودکش دھماکہ،6 افراد ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ایک خودکش بمبار نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کر دیا ہے، جس میں پولیس کے مطابق کم از کم چھ افراد  مارے گئے ہیں۔

پولیس ترجمان صادق علی الدین نے بتایا کہ خودکش بمبار نے گزشتہ شب موغادیشو کے وبیری ضلع میں واقع ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا جس میں چھ لوگ زخمی بھی ہیں۔

القاعدہ سے منسلک مسلح گروہ الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے۔

 واضح رہے کہ موغادیشو میں برسرپیکار دہشتگرد الشباب گروہ اکثر حفاظتی قوتوں کو نشانہ بناتا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں