ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا نے مزید 283 جانیں لے لیں جس سے ملک بھر میں مجموعی جانی نقصان43ہزار29 تک ہو گیا۔
ایک دن میں 1 لاکھ97 ہزار468 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں2 ہزار 102 نئےمریضوں کاتعین ہوا اور 15ہزار 191 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
اسی دورانیہ میں25 ہزار694 مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد47لاکھ 16ہزار918 ہو گئی۔