ترکی ریڈیو اور ٹیلی ویژن ٹی آر ٹی نیوز کی لائیو نشریات جاری رکھنے والے انادولو نیوز ایجنسی کے مشرقِ وسطیٰ کے نمائندے ترگت آلپ بوئراز اسرائیلی مداخلت کے نتیجے میں ٹابگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔
ٹی آر ٹی نیوزکے براہ راست نشریات میں ترگت الپ بوئراز اسرائیلی تشددپر رپورٹ پیش کرنے کے دوران ہی ان کا رابطہ منقطع ہوگیا۔
اس وقت اسرائیلی مداخلت کے دوران ترگت آلپ بوئراز کی ٹانگ پر پلاسٹک کی گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔
بوئراز ٹی آر ٹی نیوز کی اسکرین پر مسجد اقصیٰ پر اسرائیل کے حملوں کی اطلاع مندرجہ ذیل الفاظ کے ساتھ دے رہا تھا۔”اسرائیل پلاسٹک کی گولیوں کی مظاہرین پر بوچھاڑ کررہا ہے، ساونڈ بم استعمال کررہا ہے اور فائرنگ جاری رکھے ہوئے ہے بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہیں ۔ اسی دوران پلاسٹک کی دو گولیاں ان کی ٹانگ پر آن لگیں۔
زخمی ہونے پر وہاں پر موجود طبی ٹیموں نے بوائراز کی دیکھ بھال کی۔
3ترگت آلپ تین روز قبل بھی اسرائیلی پولیس کے حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔
