صدر رجب طیب ایردوان نے نائیجیریا کے صدر محمد بخاری اور لیبیا کی قومی اتحادی حکومت کے وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔
صدر نے نائیجیر یئن ہم منصب سے بات چیت میں فلسطین پر ہوئے حملوں پر عالمی برادری کی جانب سے بے ضمیر اورلا قانونیت کے حامی اسرائیل کو سبق سکھانے کی کوششوں سے آگاہ کیا ۔
دو طرفہ گتعلقات اور علاقائی صورت حال پر غور کرتے ہوئے صدر ایردوان نے اس بات کا یقین ظاہر کیا کہ نائجیریا کی عوام فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرے گی ۔
لیبیا وزیر اعظم سے بات چیت میں انہوں نے اسرائیل کی جانب سے القدس،مسجد الاقصی اور فلسطینیوں کے خلاف حملوں کی صورت حال پر غور کیا ۔
