English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وانگ۔قریشی ملاقات، ہم مسئلہ فلسطین کے دو حکومتی حل کے حق میں ہیں: وانگ یی

القمر

چین نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں مسئلہ فلسطین کی خراب صورتحال کی وجہ ایک طویل عرصے سے مسئلے کا منصفانہ حل  تلاش نہ کیا جانا ہے، ہم مسئلہ فلسطین کے دو حکومتی حل کے حق میں ہیں۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شین ہوا کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

مذاکرات میں وانگ یی نے  فلسطین میں درپیش صورتحال کا جائزہ لیا اور کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ امن مرحلے کا رُخ بالکل وسط میں آ کر  تبدیل ہو گیا ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں کا سنجیدہ اطلاق نہیں کیا گیا۔

وانگ نے کہا ہے کہ فلسطین میں درپیش تشدد کے واقعات کا بنیادی سبب سالوں سے مسئلے کا منصفانہ  حل کے بغیر جُوں کا تُوں پڑے رہنا ہے۔ منصفانہ حل کے بغیر اسرائیل اور فلسطین حتّیٰ پورے مشرق وسطیٰ میں حقیقی امن قائم نہیں کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ فائر بندی کے اطلاق کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ضروری ہے۔

وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کا واحد راستہ دو  حکومتی حل  کا اطلاق ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے