English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 43 ڈگری تک بڑھنے کا خدشہ

کراچی: ماہرین طب نے کہا ہے کہ سمندر میں بننے والے طوفان تاوتے کی وجہ سے کراچی میں 3 دن تک گرم ترین موسم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے طاقتور طوفان کے باعث کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، کراچی میں سمدنری ہوائیں مکمل طور پر بند ہیں جس کے شہر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔ شدید گرمی کی یہ لہر آئندہ 3 روز تک جاری رہے گی۔ اس دوراں گرد الود ہوائیں چلیں گی جبکہ ہیٹ ویو بھی ہوسکتی ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال رکھیں۔اس دوران دمے، الرجی والے افراد گھروں میں رہیں یا احتیاطی تدابیر کرکے باہر نکلیں۔ آنکھوں پر گلاس کا استعمال کریں جبکہ دمے یا مختلف الرجی سے شکار ہونے والے افراد بھی گھروں میں رہیں۔گرد الود ہوائیں مختلف اقسام کی الرجی کا باعث ہوسکتی ہیں۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہروفیسر طارق رفیع نے بتایاکہ گرد الود ہواوں سے ناک اورحلق میں الرجی ہوسکتی ہے جبکہ پھیپھڑوں کے امراض کا شکار افراد کو انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کرنے ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے