غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 200 تک پہنچ گئی ہے۔
اسرائیلی فوج 2 ملین سے زائد آبادی کے حامل غزہ پر فضائی و زمینی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
غزہ وزارت صحت کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق زیرِ محاصرہ علاقے
غزہ پر 10 مئی سے جاری اسرائیلی حملوں میں 59 بچوں اور 35 عورتوں سمیت 200 افراد ہلاک اور 1307 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
زخمیوں میں سے 398 بچے ہیں۔زیرِ علاج افراد میں سے 46 کی صورتحال نازک ہے۔
دوسری طرف غزہ کے فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی طرف سے اسرائیل پر راکٹ حملے جاری ہیں۔
غزہ سے آج بعد دوپہر فائر کئے گئے راکٹ اسرائیل کے جنوبی شہر اشڈوڈ میں ایک اپارٹمنٹ پر گرنے کے نتیجے میں 3 افراد معمولی زخمی ہو گئے ہیں۔
فائر کئے جانے والے راکٹوں کے نتیجے میں اسرائیل میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
