ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا نے مزید 233 جانیں لے لیں جس سے ملک بھر میں مجموعی جانی نقصان44ہزار760 تک ہو گیا۔
ایک دن میں 2 لاکھ2 ہزار243 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں920 نئےمریضوں کاتعین ہوا اور 10ہزار 512 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
اسی دورانیہ میں14 ہزار418 مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد49لاکھ 47ہزار256 ہو گئی۔
