برسر اقتدار انصاف و ترقی پارٹی کے ترجمان عمر چیلیک نے اقوام متحدہ کے غزہ پر حملوں کو روکنے کے مطالبے پر تنقید کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ نیتین یاہو حکومت معصوم بچوں کو قتل کر رہی ہے جس پر اقوام متحدہ کا اسرائیل اور فلسطین سے کشیدگی کم کرنےکا مطالبہ انتہائی بے معنی ہے۔ اقوام متحدہ ان فضول اور دقیانوسی مطالبات کا سلسلہ بند کرے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنے اس سیاسی اور دوغلی پالیسی کو ترک کرے کیونکہ اس سے یہ بیانات اسرائیل کو مزید ظلم کرنے پر اکساتے ہیں۔
