English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران: 5.5 اور 5.4 کی شدت سے 2 زلزلے

القمر

ایران کے شمالی صوبے خراسان میں 5.5 اور 5.4 کی شدت سے 2 زلزلے محسوس کئے گئے ہیں۔

تہران یونیورسٹی کے  سسمولوجک سینٹر سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق زلزلے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 34 منٹ اور شام 5 بج کر 24 منٹ پر آئے ۔ زلزلوں کا مرکز خراسان کی تحصیل جاجرم تھی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا  تاہم بعض مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔

زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 16 اور 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

امدادی ٹیموں کو زلزلہ زدہ علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔ زخمیوں سے متعلق معلومات اور نقصان کے تخمینے کی کاروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے