English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سمندرپارپاکستانیوں نے 24.2 ارب ڈالربھجوا کرنیا ریکارڈ قائم کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سمندر پارپاکستانیوں نے مالی سال 2021 کے پہلے 10 ماہ کے دوران 24.2 ارب ڈالربھجوا کرپورے مالی سال 20 کا ریکارڈ توڑدیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹرپرکہا کہ میرا ہمیشہ سے یقین رہا ہے کہ سمندرپارپاکستانی ہمارا عظیم ترین اثاثہ ہیں۔ اپریل میں آپکی ترسیلاتِ زرتاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچتے ہوئے 2.8 ارب ڈالررہیں۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 21 کے پہلے 10 ماہ کے دوران 24.2 ارب ڈالربھجوا کرآپ نے پورے مالی سال 20 کا ریکارڈ توڑ دیا۔ نئے پاکستان پر اعتماد پرآپ کا شکریہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے