ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ژوب ایئر پورٹ 3 سال بعد آپریشنل کردیا گیا

کوئٹہ: وفاقی اور صوبائی حکومت کی کاوشوں سے ژوب ایئر پورٹ کو 3 سال بعد آپریشنل کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی اور بلوچستان حکومت کی کاوشوں سے ژوب ایئر پورٹ کو 3 سال بعد آپریشنل کردیا گیا ہے۔ ایئر پورٹ فعال ہونے کے بعد پی آئی اے کی پہلی فلائٹ PK 52941 مسافروں کو لے کر کراچی کے لئے روانہ ہوگئی، صوبا ئی وزیر مٹھا خان کاکڑ ،جنرل منیجر پی آئی اے بلال اور اسٹیشن منیجر ژوب ایئرپورٹ عبدالشکور اور اعلیٰ حکام نے پہلی پرواز کے مسافروں کو نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق ژوب سے پی آئی اے کی ہفتے میں دو پروازیں منگل اور جمعہ کو کراچی سے ژوب اور ژوب سے کراچی کے لئے ہوں گی، حکومت نے دونوں جانب کے مسافروں کے لئے یکطرفہ رعایتی کرایہ 6500 روپے مقرر کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں