کورونا سے شدید متاثرہ بھارت میں بڑے سمندری طوفان نے مزید تباہی مچا دی ہے۔
بتایاگیا ہے کہ اس سمندری طوفان کے نتیجے میں کم ازکم 24 افراد ہلاک جب کہ قریب ایک سو لاپتہ ہو گئے ہیں۔
یہ سمندری طوفان ایک ایسے وقت میں مغربی بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرایا ہے، جب بھارت میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کا ایک نیا ریکارڈ دیکھا گیا ہے۔
گزشتہ شب یہ طوفان گجرات کے ساحلوں سے ٹکرایا تو اس کے ساتھ چلنے والے تیز رفتار ہواؤں کی وجہ سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور ایک بڑا علاقہ بجلی سے محروم ہو گیا۔
