لبنان سے اسرائیل پر راکٹ حملے کے بعد اسرائیلی توپ خانے نے جوابی کارروائی کی ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق، لبنان سے 6 راکٹ داغےگئے لیکن کوئی اسرائیلی حدود پار نہ کرسکا۔
یہ راکٹ شمالی اسرائیل کے سرحدی علاقے مسغاف کے قریب گرے۔
دوسری جانب ،حماس کے راکٹ حملوں کے باعث اسرائیل کی ایشدود اور ایشکلون بندرگاہوں پر بحری تجارت معطل ہوگئی۔
سیکریٹری جنرل فلسطینی ایوان تجارت نے کہا ہے کہ اسرائیل نے یہ بات خفیہ رکھی ہوئی ہے۔
