English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم عمران خان نے معید یوسف کو مشیر قومی سلامتی مقرر کردیا

القمر

 کابینہ ڈویژن کی جانب سے 17 مئی کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ مشیر قومی سلامتی کی حیثیت سے معید یوسف کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

وہ یہ عہدہ پانے والے آٹھویں اور تیسرے سویلین ہیں، مارچ 1969 میں میجر جنرل غلام عمر کو پہلا مشیر قومی سلامتی مقرر کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر معید یوسف اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی اور تزویراتی پالیسی منصوبہ کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔

ان کے پاس وزیراعظم کے معاون خصوصی کا عہدہ 24 دسمبر 2019 سے نئی ترقی ہونے تک تھا جو وزیر مملکت کے برابر ہوتا ہے۔

معید یوسف نے مختصر عرصے کے لیے اسٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل کی سربراہی بھی کی وہ اس عہدے پر 26 ستمبر 2019 سے 23 دسمبر 2019 تک فائز رہے۔

یہ سیل وزیراعظم کے دفتر میں قائم ہے جس کا کام قومی سلامتی کے زمرے میں آنے والے معاملات پر مشورے فراہم کرنا ہے۔

اس سے قبل ڈاکٹر معید یوسف امریکا کے انسٹیٹیوٹ فار پیس سے منسلک تھے جہاں ان کے پاس ایشیا سینٹر کے نائب صدر کا عہدہ تھا۔

منبع: ڈان نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے