English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کشیدگی کے باوجود مکالمت جاری رکھی جائے:امریکہ و روس

القمر

امریکہ اور روس کے وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے کو یقین دلایا ہے کہ ان کی حکومتوں کے مابین سخت کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک مکالمت کے لیے تیار ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے آئس لینڈ کے دارالحکومت رکیاوک میں آرکٹک کونسل میٹنگ کے موقع پر ایک علیحدہ ملاقات کی۔

بلنکن کا کہنا تھا کہ اگر واشنگٹن اور ماسکو کی قیادتیں مل کر کام کریں تو یہ دنیا ایک محفوظ جگہ بن سکتی ہے۔

واضح رہے کہ جنوری میں ڈیمو کریٹ لیڈر جو بائیڈن کے صدراتی منصب سنبھالنے کے بعد روس اور امریکی وزرائے خارجہ کی یہ پہلی ملاقات تھی۔

امریکی وزیر خارجہ نے روسی وزیر خارجہ سے گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ واشنگٹن حکومت ماسکو کے ساتھ مستحکم تعلقات استوار کرنا چاہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے