English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کا غزہ میں اسرائیل حماس جنگ بندی کا خیر مقدم

اسلام آباد: پاکستان نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ متحد اور اجتماعی اقدام کی طاقت ہے۔ یہ ایک جائز مقصد کے لیے ہر شخص اور ہر قوم کی کوششوں کا نتیجہ ہے، دعاہےکہ یہ جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلا قدم ثابت ہو۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین سے اسرائیل کا قبضہ ختم ہونا چاہیے اور مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی یہودی آباد کاری اور نسل پرستی پر مبنی حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے