English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو کلو ہیروئن قطر اسمگلنگ کی کوشش ناکام

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف نے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکام کےمطابق دوحہ قطر جانے والی پی آئی اے کی پرواز نمبر pk287 کی بریفنگ جاری تھی کہ گجرات سے تعلق رکھنے والا اسجد علی نامی مسافر سامان کے ہمراہ سفر کے لیے ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج پہنچا ۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف کے عملے نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو مسافر کے ٹرالی بیگ کی تہوں میں پیکنگ مٹیریل کے ساتھ چھپائی گئی دو کلو ہیروئن برآمد ہوئی ۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے سامان و ہیروئن سمیت مسافر کو تحویل میں لیکر مزید تفتیش کے لیے اے این ایف سیل منتقل کردیا جہاں ملزم سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے