English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لائسنس کیس ؛ ایک پائلٹ اور سی اے اے کے دو افسران گرفتار

کراچی: مشتبہ پائلٹس لائسنس اجراء کے حوالے سے ایف آئی اے تحقیقات میں بڑی پیش رفت ہوگئی، کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایک پائلٹ اورسول ایوی ایشن اتھارٹی کے دوافسران گرفتارکرلیے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے مقدمے میں گرفتارملزمان کے ساتھ ساتھ 29 افراد کو نامزد کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق گرفتار ملزمان میں پائلٹ ملک عابد حسین، سینئر جوائنٹ لائسنسنگ برانچ ڈائریکٹر فیصل انصاری شامل ہیں، گرفتار تیسرا ملزم سی اے اے لائسنسنگ برانچ کا سینئرسپرنٹنڈنٹ عبدالرئیس ہے۔ نامزد دیگرملزمان میں اسکینڈل کا مرکزی ملزم سیدعدیل آفتاب،ایڈمن برانچ کے دواسسٹنٹ شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر مبنی لائسنسز حاصل کرنے والے 25 پائلٹس بھی شامل ہیں۔ سی اے اے کے ملوث افسران و اہلکاروں نے مبینہ رقم کے عوض پائلٹس کی معاونت کی۔

سپریم کورٹ کے احکامات پر قائم بورڈ آف انکوائری کی رپورٹ پر ایف آئی اے تحقیقات جاری ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق اسکینڈل کی تحقیقات میں پہلی بار ایک پائلٹ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مقدمے میں درج پائلٹس کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے