لاہور: پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز 9 سے 24 جون تک ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے، کوالیفائر اور ایلیمنٹر 1 سمیت ایونٹ کے دوران 6 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے میچز یو اے ای وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے) شروع ہوں گے، ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ یو اے ای وقت کے مطابق شام 5 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے) شروع ہوگا۔ ڈبل ہیڈرز والے روز دوسرا میچ رات 10 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے) شروع ہوگا جب کہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کا مکمل شیڈول کچھ دیر بعد جاری کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ’کیا مودی حکومت کے پاس حد بندی سے متعلق کوئی ٹھوس نئی تجویز ہے؟‘ کانگریس نے رجیجو سے پوچھے 3 سوال
- راہل گاندھی کا آر ایس ایس پر حملہ، کہا- ’خواتین کو مردوں کی ملکیت سمجھتا ہے سنگھ‘
- کولکاتا پنڈال بھگدڑ معاملے کی عدالتی جانچ ہوگی، کلکتہ ہائی کورٹ نے کمیشن تشکیل دینے کی ہدایت دی
- دہلی میں آلودگی پر قابو پانے کے لیے ونٹر ایکشن پلان تیار، یکم نومبر سے بی ایس 6 سے کم معیار کی بیرونی گاڑیوں پر پابندی
- ٹائیگر شراف نہیں کسی اور کی جان لینا چاہتے تھے حملہ آور، پولیس پوچھ گچھ میں اہم انکشاف