English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 44 پیسے یونٹ کمی کی منظوری دیدی

اسلام آباد: نیپرا نے اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 44 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی جس کا اطلاق صرف جون کے مہینے کے بلز پر ہوگا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی پی پی اے -جی نے84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، جس پر نیپرا نے 44 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی۔

تفصیلات کے مطابق اتھارٹی نے اگست و اکتوبر 2020 کے مہینوں کے ایف سی اے کی مد میں عارضی طور پر 7.5 ارب روپے کی کٹوتی کی تھی، این پی سی سی کی جانب سے جمع کروائے گئے اعدادوشمار کی بنیاد پر اتھارٹی نےکٹوتی کی گئی رقم سے 4.4 بلین روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس کمی کا اطلاق 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے ، لائف لائن اور زرعی صارفین کے سوا ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا۔ اس کے علاوہ وہ صنعتی صارفین جو انڈسٹریل سپورٹ پیکج کا فائدہ لے رہے ہیں ان کو منفی ایف سی اے کا فائدہ اضافی کم قیمت والے یونٹ پر نہیں ملے گا البتہ بیس ٹیرف کی حد تک منفی ایف سی اے کا فائدہ ضرور ملے گا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے