English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خاران : فورسز کے آپریشن میں 2دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

خاران: بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک اور ایک جوان شہید ہوگیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں ہلمرگ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی بلوچستان کا ایک سپاہی فدا الرحمان شہید ہوگیا جس کا تعلق مستوج چترال سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد شہریوں اور فورسز پر کئی حملوں میں ملوث تھے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے