English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسلسل کام نہ ملنے کے باعث کنگنا غربت کا شکار، ٹیکس ادا کرنے کے بھی پیسے نہ بچے

القمر

بالی ووڈ میں خود کو سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی اداکارہ کا دعویٰ کرنے والی کنگنا رناوت کو کورونا اس حالت میں لے آیا کہ ان کے پاس نصف انکم ٹیکس دینے کے بھی پیسے نہ بچے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کنگنا نے لکھاکہ وہ گزشتہ برس بے روزگار رہیں جس کے باعث وہ اپنے انکم ٹیکس کا نصف بھی ادا نہیں کر سکتیں۔ مجھے ٹیکس ادا کرنے میں تاخیر ہوگئی اور حکومت بقیہ واجب الادا رقم پر سود لگا رہی ہے لیکن اس کے باوجود میں اس قدم کو سراہتی ہوں ۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ کنگنا کی جانب سے خود کو ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی اداکارہ کا دعویٰ گمراہ کن ہے ، حکومت سالانہ آمدنی کی بنیاد پر ہی ٹیکس عائڈ کر سکتی ہے اور اداکارہ کو کام نہیں ملا تو آمدنی نہٰں ہوئی ، اور اگر آمدنی ہوئی ہی نہیں تو اتنا ٹیکس کیوں عائد کیا گیا کہ وہ اسے ادا نہیں کر سکتیں۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے