English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملتان ائرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 3 کروڑ مالیت کی ہیروئن برآمد

القمر

ملتان: ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے سامان سے 3 کروڑ روپے مالیت کی 2 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے ایس ایف نے ملتان ائرپورٹ پربڑی کاروائی کرتے ہوئےہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، اور غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے بحرین جانے والے مسافر کے سامان سے 2 کلو ہیروئن قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر سلیم خان نے 2 کلو ہیروئن اپنے سامان میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی ہیروئن کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 3 کروڑ روپے سے زائد ہے، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے