فرانس کے جنوبی صوبے آوڈ میں جنگل میں لگی آگ سے 850ہیکٹر کا رقبہ جل کر راکھ ہوگیا ۔
بتایا گیا ہے کہ موکس نامی شہر کے قریب جنگلاتی علاقے میں لگی آگ پھیلتی چلی گئی جسکے باعث 120 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
آگ کو بجھانے کے لیے 900 سے زائد عملہ اور دس سے زائد طیارے اور ہیلی کاپٹر مصروف ہیں۔
وزیر داخلہ گیرالڈ ڈارمانین نے اپنی ٹویٹ میں فائر بریگیڈ کے عملے کی تعریف کی ہے۔
