شام کے علاقے الباب میں علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے جانب ہوئے حملے میں دو ترک فوجی شہید اور دو زخمی ہو گئے۔
ترک وزارت فاع کے مطابق، فرات ڈھال آپریشن کے حامل علاقے میں ایک بکتر بند گاڑی پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو ترک فوجی شہید اور دو زخمی ہو گئے۔
اس حملےکے بعد علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔
فرات ڈھال آپریشن کا حامل علاقہ ترک فوج کی طرف سے اگست 2106 تا مارچ 2017 کے درمیان دہشتگردوں سے پاک کروا لیا گیا تھا۔
