راولپنڈی کے تھانہ چونترہ کے علاقہ میں سنگ دل شخص کے ہاتھوں قتل ہونے والے شیرخواربچے کی زخمی ہونے والی ماں جسے ملزم کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا دم توڑگئی ،ہفتہ کو موہڑہ مہوٹہ میں سنگ دل شخص نے چھری سے وارکرکے خاتون کوزخمی اوراسکے شیرخواربیٹے کوقتل کردیاتھا ،زخمی خاتون کوہسپتال داخل کرادیاگیاتھاجہاں وہ اتوارکوجاں بحق ہوگئی۔
تھانہ چونترہ کی حدود میں سفاک شخص کے ہاتھوں چاقو کے وار سے شدید زخمی ہونے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ وقوعہ کے روز ملزم کے حملے میں خاتون کا 14 ماہ کا معصوم بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔ متاثرہ خاتون 30 سالہ نسیم بی بی زوجہ محمد غفار کو 24 جولائی 2021ء کو شدید
— JOUN M ALI RAZA (@jounaliraza) July 25, 2021
اس سےمقتول کی ہمشیرہ شمیم بی بی نے ایف آئی آر میں اپنی بیاندرج کراتے ہوئے بتایاکہ وہ اپنی ہمشیرہ نسیم بی بی، اس کے بیٹے گلفام عمر ڈیڑھ سال اور اپنے ماموں محمد رمضان کے ہمراہ گداگری کی غرض سے چک بیلی خان بازار پہنچی جہاں پر واجد علی سکنہ مہوٹہ موہڑہ راولپنڈی ہمیں ملا جو میری بہن نسیم اختر کا جان پہچان والا تھا جس نے میری بہن نسیم اختر اور اس کے بیٹے گلفام کو اپنے ساتھ اپنے موٹرسائیکل پر بٹھا لیا اور ہمیں انتظار کرنے کا کہہ کر مہوٹہ موہڑہ گاؤں کی طرف روانہ ہو گیا جو تقریباً دو گھنٹے بعد اپنے موٹرسائیکل پر تیز رفتاری سے ہمارے قریب سے گزر گیا جس پر ہمیں شک گزرا تو میں نے اور ماموں محمد رمضان نے نسیم بی بی اور بھانجے گلفام کی تلاش شروع کر دی جنہیں تلاش کرتے کرتے ہم مہوٹہ موہڑہ کے جنگل میں پہنچے جہاں نسیم بی بی نے بتلایا کہ واجد کشمیری نے یہاں لا کر اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور پھر چھری نکال کر اس پر سیدھا وار کیا جواسے سامنے گردن پر لگا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔
ملزم نے دوسرا وار اس کے بیٹے گلفام پر کیا جو اسے گردن کے بائیں جانب لگا جس سے وہ بھی شدید زخمی ہو گیا اور واجد کشمیری اپنے موٹرسائیکل پر بیٹھ کربھاگ گیا ، میں اور ماموں محمد رمضان دونوں زخمیوں کو پرائیویٹ ایمبولینس میں ڈال کر بغرض علاج معالجہ ہسپتال آ رہے تھے کہ راستے میں میرابھانجا گلفام زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ شیرخواربچے کی زخمی ہونے والی ماں بھی ہسپتال میں دم توڑگئی۔
She’s Dead and so we Are. pic.twitter.com/Q4SkLYDwwK
— JOUN M ALI RAZA (@jounaliraza) July 25, 2021
مقتولہ کی والدہ نے کہاکہ ہمیں انصاف چاہیے ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی، واجد کو فوری طور پر گرفتار ہونا چاہیے۔
![]()
